• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 5 لاکھ 36 ہزار سے متجاوز


دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 15 لاکھ 56 ہزار 788 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 36 ہزار 776 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 44 لاکھ88 ہزار 272مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 486 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 65 لاکھ 37ہزار 765 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 569افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 29 لاکھ 82ہزار 928ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 15 لاکھ 60ہزار 795 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 38کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 89ہزار 564کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 4ہزار 585تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 64 ہزار 900زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 10 ہزار 161ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار 251 ہو چکی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 19 ہزار 700 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 97 ہزار 836ہو گئی۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 589ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 2 ہزار 718 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 625 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 385 ہو گئیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 308ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 95 ہزار 532 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 220 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85ہزار 416 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 30 ہزار 639 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 56 ہزار 848ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 861 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 611رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 571ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 40ہزار 438 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 916 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 509 تک جا پہنچی ہے۔

فلپائن میں پہلی بار کورونا وائرس کے2434 ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد44 ہزار254 ہوگئی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 557 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 762 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 93 ہزار 932 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین