• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں ٹائیگر فورس کی تقریب میں ن لیگی ایم پی اے کی شرکت


مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اشرف انصاری نے ٹائیگر فورس کی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے اس موقع پر خطاب بھی کیا۔

اشرف انصاری نے گوجرانوالہ میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ میں ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنا اور آج ٹائیگر فورس کی تقریب میں موجود ہوں۔ انسان کے اندر اخلاقی جرأت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان کی گئی تقریرسنی۔ عمران خان کی اسلام اور مسلمانوں کی ترجمانی سے متاثر ہوکر ہم آپ کے ساتھی بن گئے۔

اشرف انصاری نے مزید کہا کہ جب تک آپ اس قوم کو یکجا کر کے رکھیں گے ہم آپ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ اگر ہمیں لگا کہ آپ نے اپنی سمت تبدیل کی ہے تو پھر ہم آپ کی حمایت چھوڑ دینگے۔

اس موقع پر عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی  اشرف انصاری کو ٹائیگر فورس کی کیپ اور جیکٹ بھی پہنا دی۔

تازہ ترین