• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 جولائی 1977، ریڈیو کی پوری خبریں بطور وزیر اعظم، آخری لائن بھٹو کی گرفتاری پر مبنی تھی


5جولائی 1977، ریڈیو کی پوری خبریں بطور وزیر اعظم مگر آخری لائن ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری پر مبنی تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ میں ریڈیو پاکستان کا 5 جولائی 1977 کی صبح 6 بجے کا خبرنامہ وائرل ہو رہا ہے جو سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا آخری خبرنامہ تھا۔ 

ریڈیو پاکستان پر بروز منگل رجب کی 17 اور جولائی کی پانچ تاریخ سال 1977 کی صبح چھ بجے کی خبریں اناونسر ناہیدہ بشیر نے پڑھی تھیں۔ 43 سال پہلے آج کے دن کے خبرنامہ کی پہلی خبر ذوالفقارعلی بھٹو کی بطور وزیراعظم نشر کی گئی جس میں وفاقی وزیر عبدالحفیظ پیرزادہ اور پی این اے کے رہنما پروفیسر عبدالغفور کی ملاقات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

دیگر خبریں بھی اس وقت کے پاکستان قومی اتحاد اور ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کی اس وقت کے سیاسی معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے حوالے سے تھیں۔

43 سال پہلے 5 جولائی کی صبح 6 بجے کے ریڈیو خبرنامے کی آخری سے پہلی خبر ہو بہو کراچی کے آج ہی کے حالات کی لگتی ہے جس میں ممکنہ بارش سے پہلے حکومتی اقدامات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

یہ اتفاق ہے کہ آج اسی تاریخ کو کراچی میں بارش ہوگئی ہے اور اس سے ایک دو روز پہلے تک کراچی میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیے جارہے تھے اور پریس کانفرنس کی جاتی رہیں۔

خبرنامے کی آخری تازہ ترین خبر فوج کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالنے اور ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری کی تھی اس کے ساتھ ہی خبرنامہ ختم کردیا گیا۔

تازہ ترین