• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے اقتدار میں باریوں کے کلچر کو توڑ دیا ہے، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں باریوں کے کلچر کو توڑ دیا ہے، جس کے پاکستان کی سیاست پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

شبلی فراز نے یہ بات کارپوریٹ پاکستان گروپ کے بانی محمد اظفر احسن کے ساتھ نشست میں کہی، جس میں دنیا بھر سے 25 ہزار افراد آن لائن شریک ہوئے، جبکہ’پاکستان کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ‘ کے عنوان سے اس نشست میں عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات کی حکمت عملی پر بات ہوئی۔

شبلی فراز نے کہا کہ یہ اطلاعات کا دور ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ پاکستان کا درست بیانیہ دنیا بھر میں پہنچایا جائے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ آج تک اس وزارت کو صرف حکومت کی پراپیگنڈا مشین کے طور پر استعمال کیا گیا، وہ اب ادارے کی تنظیم نو کے ذریعے عوام کے حالات و مسائل بھی حکومت تک پہنچائیں گے تاکہ پالیسیاں بناتے وقت زمینی حقائق سے آگہی ہو۔

کارپوریٹ پاکستان گروپ میں معیشت، سیاست، دفاع اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں کےڈھائی سو سے زیادہ ماہرین شامل ہیں۔

گروپ کے تحت کانفرنسز، راؤنڈ ٹیبل اور مذاکروں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور قومی پالیسی سازی کےلیے سفارشات پیش کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین