آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سوشانت کی سابقہ مینیجر کے اہلِ خانہ کی افواہوں کی تردید

بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ مینیجر ڈیشا سالین کے اہلِ خانہ نے مینیجر کی مبینہ خودکشی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیشا سالین کے اہلِ خانہ نے ایک نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا کہ ہم بھی انسان ہیں، امید ہے کہ آپ لوگ بھی ہمارا درد سمجھیں گے۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی سے قبل ان کی مینیجر ڈیشا سالین نے بھی خود کشی کر لی تھی جس کے تقریباً ایک ہفتے بعد سوشانت سنگھ راجپوت بھی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ 

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے افواہیں گردش کرتی رہیں جبکہ دونوں کی موت کو ایک ساتھ جوڑنے کی کوشش بھی کی جاتی رہی۔

تاہم اب ڈیشا سالین کے اہلِ خانہ کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جنہوں نے اداکار اور ان کی مینیجر کی موت سے متعلق ہونے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ڈیشا کے اہلِ خانہ نے کہا کہ ہم نے اپنا عزیز کھویا ہے، ہم اس وقت پریشان کن صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی وقت ڈیشا کی موت سے متعلق جاری افواہیں مزید تکلیف کا باعث بن رہی ہیں۔ 

اہلِ خانہ نے کہا کہ یہ افواہیں نہ صرف جھوٹ پر مبنی ہیں بلکہ یہ ڈیشا کے والدین اور ان کے قریبی لوگوں کی ساکھ کو بھی خراب کر رہے ہیں۔

انھوں نے درخواست کی کہ ہمارا زخم بھرنے میں ہماری مدد کرتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے سے گریز کریں۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیشا کسی کی بیٹی، بہن اور دوست تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید