• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے، لطیف کھوسہ

سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ انکوائری اسٹیج پر ان کی گرفتاری اور مقید رکھنا سزا سے پہلے سزا ہے جو آئین سے متصادم ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین