سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھاکے نجی کالج میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو جعلی پرنسپل بن کر جس خا تو ن نے ٹیلی فو ن کیا و ہ جہلم کی رہائشی نکلی تاہم اس کا آئی ڈی جعلی ثابت ہونے پر خا تو ن گرفتار نہ ہو سکی، پولیس نے زیر حراست ملزم سے خاتو ن کے بارے میں مزید تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کالج میں بائیو کے ٹیچرنے طالبہ کے گھر جعلی پرنسپل بن کر جس خا تو ن کے ذریعے ٹیلی فو ن کروایا ملز م کے مطابق وہ جہلم کی رہائشی تھی تحقیق کرنے پر انکشا ف ہو ا کہ اس خا تو ن کا آئی ڈی فیک تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ اور استا د کا ڈی این اے پہلے ہی فرانزک لیبارٹر ی کو بھجوا یا جا چکا ہے اس حوالے سے رپورٹ آتے ہی تفتیش میں مزید پیش رفت ہو گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ نے فریقین کے درمیان مصالحت کے لئے کو ششیں تیز کر دی ہیں، کالج انتظامیہ کا خیا ل ہے کہ اس سے کالج کی بد نا می ہو رہی ہے ۔