• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج وڈیو کیس،FIA کی دہشت گردی دفعات لگانے کی حمایت

اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے جج وڈیو کیس میں دہشت گردی کی دفعات لگانے کی حمایت کر دی ۔

پیر کو جج وڈیو کیس میں دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے کی ۔

دور ان سماعت ایف آئی اے کے اسپیشل پراسکیوٹر سید طیب ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ایف آئی اے نے جج وڈیو کیس میں دہشت گردی کی دفعات لگانے کی حمایت کر دی ۔

ایف آئی اے پراسکیوٹر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے جج وڈیو کیس سے متعلق فیصلے کا اطلاق اس معاملے پر نہیں ہو گا۔

تازہ ترین