• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن کرنل شیر خان، لالک جان شہید کو خراج عقیدت

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان، لالک جان شہید نشان حیدر کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، یہ عظیم فرزندان جرات و شجاعت کی روشن مثالیں ہیں.

کارگل کے ہیروز کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان کا یوم شہادت کے موقع پر ملک کی خاطر جان کا نظرانہ پیش کرنے والوں کو  شبلی فراز نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر قربان ہونے والے یہ عظیم فرزندان جرات و شجاعت کی روشن مثالیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پوری قوم اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل دے۔

واضح رہے کہ کارگل کے ہیروز کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔


پاک فوج نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر  کہا کہ کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔

تازہ ترین