• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت،اپوزیشن کی محاذ آرائی میں عوامی مسائل دب گئے،ضیاء عباس

کر اچی (اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے حکومت اور اپوزیشن کی محاذ آرائی میں عوامی مسائل دب کر رہ گئے ہیں،جس کی وجہ سے ان کا صبر کا پیمانہ لبریزہورہا ہے جس کے اچھے نتائج سامنے نہیں آئیں گے،انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں عوام مہنگائی، بے روزگار کا شکار ہیں مگر ان کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں، وفاقی حکومت میڈیا سے الجھ رہی ہے، ادارے بند ہورہے ہیں،پی آئی اے اور ریلوے جیسے ادارے تبا ہ ہوگئے ہیں، موجودہ جمہوری نظام زمین بوس ہونے کے نزدیک پہنچ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں سامنے آنے والی جے آئی ٹیز میں تبدیلی لاقانونیت کی انتہاء ہے،وفاقی حکومت اس کا نوٹس لے۔

تازہ ترین