• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر وفاق سے وضاحت طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری روکنے کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ حکومت سے پوچھ کر بتائیں کہ کیا روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری روکدی گئی ہے یا نہیں؟ اگر نجکاری روکدی گئی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ آپ کیس کو آگے چلا سکتے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری روکنے کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے کہا کہ پریس کے مطابق نجکاری روک دی گئی ہے ، ایک کمیٹی بنی ہے جو اس معاملے کو دیکھ رہی ہے لیکن وفاق سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا۔ اس پر سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین