کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی وبا کے دنوں میں میڈیکل ایجوکیشنز کے فنڈز میں کمی قابل شرم ہے، پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وبا کے دنوں میں میڈیکل یونیورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائیں گے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میڈیکل یونیورسٹیاں کورونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جدوجہد کررہی ہیں۔پی ٹی آئی نے گزشتہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کمی کی۔پی ٹی آئی نے موجودہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافے سے انکار کیا،پی ٹی آئی کے اقدام کے بعد یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقدامات کے بعد اکثر یونی ورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنی چاہیے۔عالمی وبا کے دنوں میں پی ٹی آئی کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ وہ ٹیچنگ اسپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیوں کو سپورٹ کرے۔