• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی شاہراہوں پر گرین بس اسٹاپ سائن

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور کی شاہراہوں پر گرین بس اسٹاپ سائن بنانے شروع کر دیئے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہورشہر میں مین بلیووارڈ، گلبرگ اور جیل روڈ پر 10 پوائنٹس پر گرین بس اسٹاپ سائن بنائے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ مال روڈ، فیروز پو روڈ اور مولانا شوکت علی روڈ پر سائن بنائے جائیں گے، گرین بس اسٹاپ سائن کا مقصد سڑک پر بس اسٹاپ واضح کرنا ہے۔

سائن دیگر گاڑیوں کو گرین بس لائن میں جانے سے روکنے میں مددگار ہو گا، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تعاون سے واضح کردہ نشانات پر بسیں اسٹاپ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور دھماکا،سیف سٹی کی حقیقت بھی کھل گئی ،کائرہ

ابتدائی طور پر 20 سے 25 بس اسٹاپس پر گرین سائن بنائے جائیں گے، واضح کردہ نشانات پر پرائیویٹ گاڑیاں کھڑی کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس چالان کرے گی۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرین بس اسٹاپ سائن کے ذریعے ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی جا سکے گی۔

تازہ ترین