• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور دھماکا،سیف سٹی کی حقیقت بھی کھل گئی ،کائرہ

The Fact Of Lahore Blast Saif City Also Opened Karachi

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کی اپنی جان نہیں چھوٹ رہی وہ دہشت گردی پر کیسے قابو پائے گی ؟ کل کے دھماکے سے سیف سٹی کی اصل حقیقت بھی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے2ججوں نے گھربھیجنےکاحکم دیا اورتین ججوں نےجےآئی ٹی بنوائی، سوائے مسلم لیگ کے کچھ لوگوں کے ملک بھرنےجےآئی ٹی رپورٹ کوسراہا ۔

ان کا کہناتھاکہیہ سمجھنا ہوگا کہ ہر رکشہ ،ہر موٹر سائیکل چیک نہیں ہوسکتا ،دہشت گردی کو اس کی جڑوں سے ختم کرنا ہوگا، حکومت اگر دہشت گردی سے لڑنا چاہتی تو آج نیکٹا فعال ہوتا ۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اپنی چوریوں میں پھنسے حکمران لوگوں کو کیا تحفظ دیں گے ،جس حکومت سے وزیر داخلہ ہی ناراض ہو اس نے کیا کام کرناہے۔

تازہ ترین