• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں 90 فیصد کمی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں 90 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آ باد کے مطابق اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے سبب کورونا کیسز میں 90 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کے 3 علاقوں میں لاک ڈاؤن آج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ‏15 جون کو اسلام آباد میں 635 کورونا کیسز ریکارڈ ہوئے تھے جبکہ گذشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے صرف 63 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق سیکٹر جی 6 ون، جی 6 ٹو اور جی 7 ٹو کو آج ڈی سیل کردیا جائے گا۔

تازہ ترین