آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خیبر پختونخوا: کورونا سے ایک اور ڈاکٹر زندگی کی بازی ہار گیا

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر زندگی کی بازی ہار گیا۔ صوبہ میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے17 ڈاکٹرز جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر زبیر کے مطابق ڈاکٹر فیصل قریشی کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے کورونا کا شکار ہوئے جو گذشتہ 2 ہفتوں سے ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کیمپلیکس کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹر محمد زبیر کے مطابق ڈاکٹر فیصل قریشی مرحوم ایڈہاک پر گزشتہ 4 ماہ سے ایبٹ آباد میں بطور میڈیکل آفیسر کام کر رہے تھے۔

ڈاکٹر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ صوبہ میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاحال ڈاکٹرز کے لئے شہداء پیکیج اور رسک الاونس دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

صحت سے مزید