مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کا مسئلہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا۔
احسن اقبال نے ایوان سے کراچی میں بجلی اور پانی کی فراہمی کی صورتحال کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی میں بجلی نہیں، پانی نہیں، یوں لگتا ہے کہ جیسے کراچی والے پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں۔
احسن اقبال نے تجویز دی کہ کراچی میں بحلی اور پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے ایوان کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور کمیٹی کی سفارشات پر حکومت عمل کرے۔