• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون کی بارشوں میں کے الیکٹرک متحرک نظر نہیں آرہا، میئر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مون سون کے سیزن میں کے الیکٹرک متحرک نظر نہیں آرہا، کے الیکٹرک کو اپنی افرادی قوت اور گاڑیاں علاقوں میں نکالنے کی ضرورت ہے تاکہ بجلی کی بحالی کا کام فوری طور پر ہوسکے اور ٹوٹے ہوئے تاروں کو جلد سے جلد جوڑا جائے تاکہ شہریوں کو جانی نقصان سے بچایا جاسکے، میئر نے وزیراعلیٰ سندھ سے کئی بار اپیل بھی کی ہے کہ نالوں کی صفائی سے متعلق فنڈ جاری کئے جائیں، جون 2018ء کے بعد نالے صاف نہیں ہوئے، نالوں کی صفائی کے لیے مشینری فوری طور پر بڑھائی جائے تاکہ مقررہ وقت کے اندر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکیں، اس وقت 40ایکسیویٹر اور 80ڈمپرز کے ذریعے کام کیا جارہا ہے سندھ گورنمنٹ، ورلڈ بینک اور کے ایم سی مل کر کام کررہے ہیں، ورلڈ بینک نے نالوں کی صفائی کے لیے حکومت سندھ کو ایک بڑی رقم فراہم کی ہے، یہ بات انہوں نے بدھ کی دوپہر بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گجر نالہ کے مختلف مقامات کیفے پیالہ‘ قلندریہ چوک‘ کوثر نیازی کالونی اور ناظم آباد کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

تازہ ترین