کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیاہے۔ سندھ ہائی کورٹ کےداخلے اور خارجی دروازوں پر مزید سیکیورٹی چوکیاں قائم کر کے احاطۂ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے، جبکہ پیشی پر آنے والے پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔