• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی غلط الزام لگا رہے ہیں تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے، علی اعوان

علی زیدی غلط الزام لگا رہے ہیں تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے، علی اعوان 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی اعوان نے کہا ہے کہ علی زیدی غلط الزام لگا رہے ہیں تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ عزیربلوچ کو کئی برس قید کرکے طوطا بنایا گیا ہے،ذوالفقار مرزا پی ٹی آئی کا ہیرو بن گیا،ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ مخالفین کو نیب کے حوالے کرنا حکومت کا شوق ہے۔ رہنما تحریک انصاف علی اعوان نے کہا کہ علی زیدی 2016سے کہہ رہے تھے کہ نثارمورائی ،بلدیہ ٹاوٴن اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی منظرعام پر لائی جائے ۔سندھ حکومت جے آئی ٹی جاری کرنے کیخلاف عدالت چلی گئی ۔ اگر سندھ حکومت سمجھتی ہے علی زیدی غلط الزام لگا رہے ہیں تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے ۔لیاری جائیں اور معلوم کریں کہ عزیر بلوچ کس کیلئے کام کرتا تھا ۔میموگیٹ میں کالا کوٹ پہن کر نوازشریف عدالت گئے۔ ذوالفقار مرزا پیپلزپارٹی کی حکومت میں سندھ کے وزیرداخلہ تھے اگر وہ مجرم تھے تو انہیں سزا کیوں نہیں دی گئی۔

تازہ ترین