• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں چارلڑکیوں سمیت 5افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں اورایک لڑکے کواغوا کر لیاگیا ۔تھانہ صادق آبادکو احمد بنوری نے بتایا کہ ایک کارآکر رکی جس میں سعد سلیمان اورحمزہ بیٹھے ہوئے جنہوں نےمجھے زبردستی اغوا کر کے گاڑی میں بٹھا لیا، گاڑی کو نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا ملزمان مجھے نامعلوم مقام پر لے گئے انہوں نے مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں میرے دادا نے 15 پر کال کی ،وہ پولیس کے ڈر سے مجھے چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ٹیکسلاکومہزین علی نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ف) کو رمضان، جعفر، عابد، رخسانہ اور ایک نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیا۔تھانہ صدرواہ کو رمضان حسین نے بتایا کہ اس کی16 سالہ بیٹی (ح)بی بی کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ روات کو محمد حنیف نے بتایا کہ اس کی19سالہ بیٹی (الف) کو کسی نے اغواء کر لیا، بیٹی گھر سے ایک لاکھ روپے اور دو جوڑے کپڑے بھی ہمراہ لے گئی۔تھانہ سٹی کو ظفر اللہ نے بتایا کہ 29جون کی شام کو اپنی بہن سمینہ کے گھر گارڈن کالج کمپائونڈ آیا جہاں پراپرٹی ڈیلر حفیظ اور اس کے ساتھی گھرکے اندر گھوم پھر رہے تھے اور سامان برآمدے میں رکھا تھا بہن کے ملازموں اورمیری بہن کو بھی اغواء کر لیا گیا ۔
تازہ ترین