آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فریال محمود کو لاک ڈاؤن میں مہوش حیات کی یاد ستانے لگی

کورونا وائرس کے پیش نظر از خود تنہائی اختیار کیے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود کو لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی یاد ستانے لگی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فریال محمود نے مہوش حیات کے ہمراہ ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی اور اُس تصویر میں دونوں اداکارائیں ڈانس فلور پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فریال محمود نے مہوش حیات سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ ’مہوش آخر یہ کورونا کب جائے گا؟‘

فریال محمود نے لکھا کہ ’میرا تمہارے ساتھ ڈانس کرنے کا بہت زیادہ دل کر رہا ہے۔‘

اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’لاک ڈاؤن کے دوران مجھے تمہاری بہت کمی محسوس ہورہی ہے اور میں گزشتہ روز سے تمہیں بہت زیادہ یاد کر رہی ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’میری دُعا ہے کہ وائرس جلد ہی ختم ہوجائے اور پھر ہم دونوں دوبارہ سے ایک ساتھ ڈانس کریں گے۔‘

یاد رہے کہ فریال محمود کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر مہوش حیات کے بھائی دانش حیات کی شادی کی ہے جو گزشتہ سال فروری کے مہینے میں ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید