• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں سزائے موت پر عمل درآمد دوبارہ شروع

امریکی ریاست ٹیکساس نے 5 ماہ کے وقفے کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

ٹیکساس میں کورونا وائرس کی وجہ سے سزائے موت پر عمل درآمد کچھ ماہ روکا گیا تھا، عمل درآمد شروع ہونے پر گزشتہ روز ایک شخص کو سزائے موت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سزائے موت پانے والے شخص نے 1993 میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کا قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال کی یہ ساتویں اور ٹیکساس میں تیسری سزائے موت ہے۔

تازہ ترین