آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آج خود کو سب سے امیر محسوس کر رہی ہوں، نیتو کپور

بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ہمراہ اپنی سالگرہ منالی۔

بھارتی اداکارہ نیتو کپور نے اپنے شوہر رشی کپور کی موت کے بعد اہل خانہ اور چند عزیز و اقارب کی موجودگی میں اپنی سالگرہ منائی جس کی تصاویر اُنہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔


نیتو کپور کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی پہلی تصویر میں اُن کا بیٹا رنبیرکپور، بیٹی ردھیما کپور ، فلمساز کرن جوہر اور دیگر دوست موجود ہیں جبکہ اگلی تصویر میں رنبیر کپور نے نیتو کپور کو گلے سے لگایا ہوا ہے۔

ایک تصویر غباروں کی ہے جس میں ایک غبارے پر ’لو یو موم‘ لکھا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے نیتو کپور نے لکھا کہ ’وہ لوگ سب سے زیادہ امیر ہوتے ہیں جن کے پاس اُن کے تمام رشتے موجود ہوں اور آج میں خود کو سب سے زیادہ امیر محسوس کر رہی ہوں۔‘

نیتو کپور نے لکھا کہ ’خوش رہنے اور زندگی گُزارنے کے لیے ہم سب کو پیار کی بہت ضرورت ہوتی ہے اِسی لیے ہمیشہ اپنے پیاروں سے محبت کریں اور اُن کی طاقت بنیں۔‘

دوسری جانب رنبیر کپور نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کیں۔


واضح رہے کہ نیتو کپور کے شوہر اور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے رواں سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

67 سالہ رشی کپور کو دو سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، رشی کپور کے اہلِ خانہ میں اُن کی اہلیہ نیتو کپور، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید