• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتو کپور کا رشی کپور کیلئے الوداعی پیغام

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری  اداکار رشی کپور کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو کپور نے شوہر کے لیے الوداعی پیغام لکھ دیا۔

نیتو کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رشی کپور کی یاد میں اُن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں رشی کپور ہمیشہ کی طرح مُسکرا رہے ہیں۔


بھارتی اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں رشی کپور کے لیے الوداعی پیغام لکھا ’ہماری کہانی کا اختتام۔‘

اِس سے قبل نیتو کپور نے انسٹاگرام پر وہ بیان پوسٹ کیا تھا جو رشی کپور کی موت کے بعد نیتو کپور اور اُن کے اہلِ خانہ کی جانب سے اداکار کے مداحوں اور عزیز و اقارب کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by neetu Kapoor. Fightingfyt (@neetu54) on


رشی کپور کے اہل خانہ کے بیان میں اِس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ ’رشی کپور اپنی زندگی کے آخری لمحات میں بھی بہت خوش تھے۔‘

بھارتی اداکار کے اہلِ خانہ نے اُن کے مداحوں اور دوستوں سے کہا تھا کہ ’ہم رشی کپور کو آنسوؤں سے نہیں بلکہ مُسکراہٹ کے ساتھ یاد کریں گے۔‘

یاد رہے کہ 67 سالہ بھارتی اداکار رشی کپور کو دو سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے علاج کے لیے وہ نیو یارک چلے گئے تھے، ایک سال گُزرنے کے بعد وہ گزشتہ سال ستمبر میں وہاں سے واپس ممبئی آگئے تھے اور ممبئی آکر وہ رواں ہفتہ جمعرات کی صبح ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

رشی کپور کے اہلِ خانہ میں اُن کی اہلیہ نیتو کپور، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور شامل ہیں۔

نیتو کپور کا رشی کپور کیلئے الوداعی پیغام
رشی کپور کا اہلِ خانہ

بھارتی اداکار نے 2019 میں اپنی آخری فلم ’دی باڈی ‘ کی تھی۔

تازہ ترین