• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی محنت کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، فیاض چوہان

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی محنت کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی، انتظامی و عوامی اُمور کو ساتھ لے کر چلنا سردار عثمان بزدار کا طرہ امتیاز ہے، سیاسی مخالفین کے شدید منفی پروپیگنڈے کے باوجود بزدار حکومت کے اتحادی ساتھ کھڑے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں نام نہاد خادم اعلیٰ سیلاب آنے کے بعد فوٹو سیشن کے لیے پانی میں جا کھڑے ہوتے تھے، آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کو بے نقاب کرنا اخلاقی، سیاسی،قانونی فرض ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ خصوصاً کرپٹوں کے سرغنہ شہباز شریف کی بے لوث اور بے خوف کرپشن اور نااہلی کو سامنے لانا میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی ترجمان میرے الزامات، بیانات اور انکشافات کا بروقت جواب دینے کی کوشش کیا کریں، ن لیگی ترجمانوں کا جواب ایک دن بعد شہباز شریف سے ڈانٹ کھانے کے بعد آتا ہے۔ 

تازہ ترین