• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کووڈ 19 کے دوران دنیا میں غربت سے یومیہ 12 ہزار اموات کا خدشہ

بین الاقوامی خیراتی تنظیم آکسفم نے خبردار کیا ہے کہ اس سال کےاختتام تک کووڈ 19 کے دوران غربت کی وجہ سے یومیہ 12 ہزار اموات ہوسکتی ہیں۔

آکسفم کی نئی بریفنگ کے مطابق غربت سے ہونے والی اموات ممکنہ طور پر کورونا کی وباء سے ہونے والی اموات سے زیادہ ہوسکتی ہیں، غربت بڑھنے کی وجہ سے فوڈ اور مشروبات بنانے والی دنیا کی 8 بڑی کمپنیوں نے اپنے شراکت داروں کو 18 ارب ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔

اپریل 2020 ء میں کووڈ 19 سے یومیہ 10 ہزار اموات ہوئیں جو عالمی سطح پر اب تک کی سب زیادہ شرح ہے۔

آکسفم کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری، اشیائے خورد و نوش کی پیداوار اور رسد میں رکاوٹ پیداہونے سے معاشرتی اور معاشی خرابی کے نتیجے میں اس سال مزید 121 ملین افراد فاقہ کشی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین