• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید اشتیاق احمد جعفری عرف جگدیب کی موت پر بولی وڈ افسردہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں کے مزاحیہ اداکار سید اشتیاق احمد جعفری عرف جگدیب اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ بولی وڈ ان کی اچانک موت پر سوگوار ہے۔ جگدیب اپنے اصل نام ʼسید اشتیاق احمد جعفری سے کم اور 1975 کی کامیاب ترین فلم ʼشعلےمیں ادا کردہ کردار ʼسورما بھوپالی کے نام سے زیادہ جانے جاتے تھے۔اُن کا انتقال بدھ کی شب 81 سال کی عمر میں ممبئی میں ہوا۔ بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے نے جگدیپ کے قریبی دوست اور بولی وڈ پروڈیوسر محمود علی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بظاہر بڑی عمر کے علاوہ جگدیپ کو کوئی مرض لاحق نہیں تھا۔ تاہم زائد العمری کی وجہ سے اُنہیں صحت کے چھوٹے موٹے مسائل درپیش رہتے تھے۔جگدیب اداکار جاوید جعفری اور فلم ساز نوید جعفری کے والد ہیں۔جگدیپ کی موت پر بولی وڈ کی بہت سی شخصیات نے سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔انیل کپور، جنہوں نے جگدیپ کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا تھا، نے انہیں بھارت کے بڑے اداکاروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ جگدیپ کے ایک اور قریبی دوست اور فن کار سجنے مشرا نے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ جینیلیا دیش مکھ نے بھی ان کی یاد میں ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جگدیپ کی موت پر دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ اداکار اجے دیوگن ،مزاحیہ اداکار جانی لیور،منوج واجپائی ،ایوشمان کھرانہ ،ابھیشیک بچن، آفتاب شیو دسانی، رتش دیش مکھ، رندیپ ہدا، ارشد وارثی، انوپم کھیر، رنویر سنگھ، فرح خان، فرحان اختر، شلپا شیٹھی اور جاوید اختر و فلم نگر کے دیگر اور بہت سارے فنکاروں نے جگدیپ کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

تازہ ترین