• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی اغوا کیس، سرفراز بگٹی کی درخواست ضمانت مسترد

بچی اغوا کیس، سرفراز بگٹی کی درخواست ضمانت مسترد 


اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ نے بھی نو سالہ بچی کے اغوا سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی، عدالت نےریمارکس دیئے کہ سرفراز بگٹی کو 6 ماہ سے کسی نے گرفتار نہیں کیا، اب کون کرے گا، کوشش کریں بچی مل جائے۔جسٹس مظہر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 9 سالہ بچی کے اغوا سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت سرفراز بگٹی کے وکیل کامران مرتضی نے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت تک عبوری ضمانت دے ،عبوری ضمانت نہ ملی تو مشکل ہوجائے گی۔ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ ضمامت بنتی ہوئی تو دیں گے۔

تازہ ترین