نیویارک (جنگ نیوز )اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ برائے موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ پانچ سال حالیہ تاریخ کے گرم ترین سال ثابت ہوں گے اور اس دوران عالمی درجۂ حرارت ʼپری انڈسٹریل دور کے مقابلے میں ہر سال کم از کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔عالمی ادارے کے مطابق اگلے پانچ برسوں کے دوران مغربی یورپ میں مزید طوفان آئیں گے جب کہ سال 2020 میں جنوبی امریکہ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے متعدد حصے زیادہ تر خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔