• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ریٹائرڈ ملازم سمیت 4 افراد قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 4افرادکوقتل کردیاگیا ۔تھانہ چونترہ کے علاقہ سروبہ میں فائرنگ کرکے حساس ادارے کے ریٹائرڈملازم کوقتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق بچوں کے جھگڑے میں ہونے والی تلخ کلامی پرجمعرات کی شام فائرنگ سے پچاس سالہ صوبیدار(ر)نورمحمدجاں بحق ہوگیا۔تھانہ آراے بازارکو عبدالرزاق نے بتایا کہ بابر بٹ اورمنیر آگئے جنہوں نے یکے بعد دیگرے چھری سے میرے بھائی وحید خان پر وار کیے جبکہ منیر نے آہنی مکا مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئےراستے میں جاں بحق ہوگیا پولیس نے ملزم بابربٹ کوگرفتارکرلیا ۔تھانہ مری کو علی عباس نے بتایا کہ میں اچانک کمرے میں نامعلوم شخص دروازہ کھول کر داخل ہوا دروازہ کھلنے کی آواز سن کر میں اور میرے والد امتیاز جاگ گئے ۔ نا معلوم شخص یا اشخاص نے سیدھے فائر میرے والد پر کیے، ایک فائر انہیں چھاتی پر لگا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔تھانہ چونترہ کو سہیل احمد نے بتایاکہ بدھ کوساڑھے 6 بجےشام اجمل حسین نے مجھے فون پر اطلاع دی کہ فضل انعام صابر ، فضل ارشد ، آصف ، اسحاق وغیرہ تینگاڑیوں میں ہمارے کمرہ پر آئے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے ہم پر فائرنگ شروع کر دی ، فضل ارشد نےکلاشنکوف سے سیدھا فائر کیا جو شکیل خان کو لگا ۔ وجہ عناد تنازعزمین ہے ۔پولیس کے مطابق زخمی شکیل خان جمعرات کودم توڑگیا۔
تازہ ترین