• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منسوخ پلاٹس بحالی ،پا لیسی ترامیم جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے نان کنفر منگ کی بنیاد پر منسوخ ہو نے والے پلاٹوں کی بحالی کیلئے بحالی پا لیسی 2014 میں ترامیم کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے تاکہ نا ن کنفرنگ ختم ہونے کے بعد منسوخ پلاٹ کی بحالی کے عمل کو آ سان بنا یا جا سکے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔بورڈ نے بلیو ایریا میں جی نائن کی پٹی پر 24کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے شیڈول کی منظوری دی ۔ یہ نیلامی 15سے 17جولائی تک ہوگی ۔ بورڈ نے موٹر وے لنک روڈ کے ساتھ کشمیر ہائی وے اور ماوو ایریا کی الائنمنٹ میں تبدیلی کی منظوری بھی دی۔نئے مالی سال کے بجٹ تخمینوں پر نظر ثانی کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے کمرشل ایریا میں اضافی منز لوں کی تعمیر کیلئے فیس کی شرح پر نظر ثا نی کی تجویز پر غور موخر کردیا۔
تازہ ترین