• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز میں ٹول نظام ناقابل قبول ہے: مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹو
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ٹول نظام ناقابل قبول ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں ٹول نظام کے نفاذ کی کوشش کر رہا ہے جسے کوئی قبول نہیں کرے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے معاملے پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مارکو روبیو نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئیڈن میں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نہیں چاہتے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران سے مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ ایران سے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو قبضے میں لے لیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید