• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14.47 فیصد پر آ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14.47 فیصد پر آ گئی، ہفتہ وار مہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1 ہفتے میں 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 11 اشیاء سستی اور 14 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 1 ہفتے میں ٹماٹر 7.17 فیصد، پیاز 6.08 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 1.84 فیصد اور آلو کی قیمتوں میں0.87 فیصد اضافہ ہوا جبکہ لہسن، دالیں، انڈے اور کیلے سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوکنک آئل، چائے اور دہی سمیت دیگر کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ ایک ہفتے میں چکن کا گوشت 8.56 فیصد سستا ہوا اور پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز میں 6.08 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.21 فیصد سستا ہوا جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں0.87 فیصد کی کمی ہوئی۔

تجارتی خبریں سے مزید