• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ریڈیو کی بڑی غلطی، اچانک شاہ چارلس سوم کی موت کا اعلان کر دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف برطانوی ریڈیو اسٹیشن ’ریڈیو کیرولائن‘ نے کمپیوٹر خرابی کی وجہ سے غلطی سے شاہ چارلس سوم کی موت کا اعلان نشر کرنے پر عوام اور شاہی خاندان سے معذرت کر لی۔

 ریڈیو اسٹیشن کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ غلطی اسٹوڈیو کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث ہوئی۔

بیان میں لکھا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بادشاہ کی وفات کے بارے میں ہنگامی نشریاتی پروٹوکول خودکار طور پر فعال ہو گیا۔

فوٹو—  اسکرین شاٹ
فوٹو—  اسکرین شاٹ

 بیان میں لکھا ہے کہ اس خرابی کے بعد ریڈیو اسٹیشن کچھ وقت کے لیے خاموش بھی رہا، جس سے عملے کو فوری طور پر صورتِ حال کا علم ہوا اور سسٹم کی بحالی کے بعد غلطی پر معذرت بھی کی گئی۔

بیان میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہم شاہ چارلس اور اپنے سامعین سے اس غلطی اور پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید