• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی باآسانی فراہمی اولین ترجیح اور مشن ہے، آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ قانون کی یکساں عمل داری کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو انصاف کی فی الفور اور باآسانی فراہمی میری اولین ترجیح اور مشن ہے جسکے حصول کیلئے پوری فورس کو اپنے فرائض بھرپور محنت، لگن اورخلوص نیت سے ادا کرنا ہونگے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام ریجنز اور اضلاع میں تفتیشی افسران کو کاسٹ آف انویسٹی گیشن فراہم کردی گئی ہے ،انہوں نے مزیدکہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آفس کو مکمل فعال کرکے اختیارات اور وسائل بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے دوران پولیس لائن میں ملازمین کیلئے منعقدہ دربار سے خطاب اور مختلف پولیس منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔بعد ازاں آئی جی پنجاب پولیس ٹریننگ کالج پہنچے اور زیر تربیت اہلکاروں کیلئے نئے لگائے گئے جدید روٹی پلانٹ اور نئے کلاس رومز کا افتتاح بھی کیا۔
تازہ ترین