• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم باجوہ کا بجلی منصوبے کو حقیقت بنانے پر اظہار تشکر


چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے آزاد پتن اور کوہالہ پن بجلی منصوبے کو حقیقت بنانے پر اظہار تشکر کیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکی ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے منصوبوں پر جلد ازجلد کام شروع کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے ایک بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ توانائی کے منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ اس کےعلاوہ ان منصوبوں سے روزگار کے 8 ہزار مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے چائنا تھری گورجز اور گیز باؤ کے سی ای اوز نے بھی ملاقات کی۔  

تازہ ترین