• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10276 کورونا ٹیسٹ کئے، 1468 نئے مریض سامنے آئے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10276 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 1468 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔

صوبے میں کورونا کی صورتحال پر بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 553676 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، جس میں 102368 کورونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 مریض انتقال کر گئے، اس طرح اب تک مجموعی طور پر سندھ میں 1713 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 41490 مریض زیر علاج ہیں، ان زیر علاج مریضوں میں 39859 مریض گھروں اور 400 مریض آئسولیشن مراکز پر ہیں، اس وقت 1231 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 1069 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ اس وقت 113 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، جبکہ آج 1538 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، مجموعی طور پر اب تک 59165 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں 592 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کیسز کی ضلع وار تقسیم کچھ اس طرح ہے۔ ضلع جنوبی 175، ضلع شرقی 167، ضلع کورنگی 100، ضلع وسطی 78، ضلع ملیر 43 اور ضلع غربی میں  29 مریض سامنے آئے ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں آج جو مریض سامنے آئے ہیں ان میں حیدرآباد 82، شہید بینظیرآباد 72، گھوٹکی 71، خیرپور 54، ٹنڈوالہیار 50، سکھر 47، جامشورو 42، ٹھٹہ 39، کشمور 38، قمبر 27، میرپورخاص 26، سجاول 22، ٹنڈو محمد خان 20، بدین 16، شکارپور 15، لاڑکانہ 13، جیکب آباد 7، سانگھڑ 6، دادو اور عمرکوٹ 3-3 اور نوشہروفیروز میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

تازہ ترین