آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد اٹلی سے بھی زیادہ


پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی۔

ایک دن میں مزید 2 ہزار 751 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں ایک ہی دن کے دوران کورونا وائرس سے مزید 75 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 58 ہوگئی۔

یورپی ملک اٹلی میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 363 ہے۔

کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور صحتیاب مریضوں کے معاملے میں اٹلی پاکستان سے آگے ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے 34 ہزار926 اموات ہوئیں جبکہ پاکستان میں اب تک یہ تعداد 5ہزار 58 ہے۔

دوسری طرف اٹلی میں 1 لاکھ 94 ہزار کے قریب افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد 1 لاکھ 49 ہزار ہے۔

قومی خبریں سے مزید