• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو، قائم مقام وائس چانسلر کی مدت کے حوالے سے ابہام

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عارف زبیر کی 6 ماہ کی مدت مکمل ہوگئی ہے اس دوران نئے وائس چانسلر کا انتخاب ہونا تھا تاہم گزشتہ سینٹ کے منٹس کے اجلاس کی منظوری ایوان صدر نے دو ماہ بعد دی جس کی وجہ سے نئے وائس چانسلر کے تقرر کے لئے اقدامات مکمل نہیں کئے جاسکے اس دوران قائم مقام وائس چانسلر نے اراکین سینٹ کی سہ رکنی کمیٹی کےزریعے مدت میں توسیع کرالی ہے جس کی باقاعدہ منظوری سینٹ کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی تاہم وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی اردو یونی ورسٹی کےقائم مقام شیخ الجامعہ کی مدت میں توسیع کے معاملے پر رجسٹرار کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قائممقام شیخ الجامعہ کی مدت چھ جولائ کو مکمل ہوچکی ہے چناچہ وفاقی اردو یونی ورسٹی میں قائم مقام شیخ الجامعہ کی تازہ ترین پوزیشن واضح کی جائے اور قائم مقام شیخ الجامعہ کے عہدے کیلئے کیس نئے سرے سے یونیورسٹی سینیٹ اجلاس , قوانین اور ایچ ای سی کے رہنما اصولوں کے تحت دوبارہ بھیجا جائے۔ ادہر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقائمُ وائس چانسلر ڈاکٹر عارف زبیر نے کہا کہ رجسٹرار نے وزارت تعلیم کے خط کا جواب دے دیا ہے سینٹ کی سہ رکنی کمیٹی نے ایکٹ کے مطابق ہنگامی حالات کے تناظر میں مدت ملامت میں توسیع کردی ہے جس کی باقاعدہ منظوری سینٹ کے آئندہ اجلاس میں لے لی جائے گی ہم نے اپنا جواب ایوان صدر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی ارسال کردیا ہے. انھوں نے کہا کہ ہم نے 28 مئی کو ایوان صدر کو سینٹ اجلاس بلانے کے لئے خط لکھا مگر اجلاس نہیں بلایا گیا۔ادہر وفاقی اردو یونیورسٹی کے انجمن اساتذہ کے عہدیدداروںُکا کہنا ہے کہ قائم مقام صدر اپنی مدت مکمل کر کے ہیں چناچہ وہ اب وائس چانسلر کے طور پر فیصلے کرنے کے مجاز نہیں رہے ہیں کیوں کہ اس حوالے سے وزارت تعلیم کا خط بھی موصول ہوگیا ہے۔

تازہ ترین