لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے پر پابندی وزیر ہوا بازی کی کم علمی اور بیمار ذہنیت کی وجہ سے لگی،وزیرہوابازی نے ذمہ داری سے بچنے کیلئےپاکستان اور ایوی ایشن انڈسٹری کوبدنام کیا۔ ٹویٹر بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ امریکہ سمیت مختلف ممالک کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔وزیر ہوابازی نے اپنی ذمہ داری سے بچنے کے لئے یہ بیان دیا تھا دیکھیں پاکستان کو بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن انڈسٹری کے ساتھ وزیر موصوف نے کیا کیا ہے۔