• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے وزیرقانون پنجاب راجا بشارت کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیرِ قانون پنجاب راجا بشارت نے ملاقات کی اور اپنی وزارت سے متعلق کارکردگی پر بریفنگ دی۔

وزیر قانون پنجاب نے وزیراعظم کو بتایا کہ پنجاب حکومت مفادِ عامہ کی قانون سازی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔

راجا بشارت نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ کو بھی پنجاب میں قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

انھوں نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کرپشن پر قابو پاکر پائیدار ترقی کو ممکن بنا رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت اور وزارت قانون کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت گُڈ گورننس کے لیے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے اور ادارے عوام کو پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھیں۔

اس موقع پر وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کورونا کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔

تازہ ترین