• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس میں BAME سمیت خواتین آفیسرز کی بھرتی اچھی پیشرفت

لندن (پی اے) کرائم اینڈ اور پولیسنگ منسٹر کٹ مالتھوس نے کہا ہے  کہ پولیس فورس میں بلیک ایشین اینڈ منارٹی ایتھنک (بی اے ایم ای) کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والی سمیت مزید خواتین پولیس آفیسرز کی ریکروٹمنٹ اچھی پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعداد کو باریک بینی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ فی الوقت ہم نے 3000 بھرتیاں کی ہیں، گو ہمارے پیٹرن کے دیکھنے کیلئے یہ ایک چھوٹی تعداد ہے۔ ٹائمز ریڈیو بریک فاسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم درست سمت میں موو کر رہے ہیں اور اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے پولیسنگ میں ڈائیورسٹی کی جانب ریڈیکل پیشرفت کر رہے ہیں جو کہ اہم ہے۔ کچھ برسوں سے پولیس کیلئے یہ ایک چیلنج رہا ہے۔ بیس سال پہلے صرف 2 فیصد پولیس آفیسرز بی اے ایم ای بیک گرائونڈ رکھتے تھے اور اب یہ تعداد تقریباً 7 فیصد ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان 20000 کے ساتھ مزید پیشرفت کریں۔ اسی طرح جینڈر کا توازن ہے۔ 10 سال قبل خواتین کی تعداد 25 فیصد تھی، اب پولیس میں خواتین آفیسرز کا تناسب 30 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید آگے بڑھنے کیلئے اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں اچھی پیشرفت دکھائی دے رہی ہے۔

تازہ ترین