آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال کے معاملات میں مداخلت روکی جائے، اورنگزیب شاہ میر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے اورنگزیب شاہ میر نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ناملائزیشن کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ ڈسٹرکٹ سائوتھ نے اپنے پانچ سال مکمل ہونے پر سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کو تمام ریکارڈ مع پانچ لاکھ روپے بھی ادا کئے ہیں۔ اب چونکہ تمام ملک بھرکے تمام ڈسٹرکٹس کے انتخابات ہونے ہیں لیکن اس کے باوجود ناصر کریم اپنے گروپ کے ممبران کے ساتھ ڈسٹرکٹ کے دفتر میں بیٹھ کر انتخابی ٹیم چلا رہے ہیں یہ سراسر غیرقانونی ہے۔ میری نارملائزیشن کمیٹی سے درخواست ہے کہ انہیں ایسا کرنے سے روکا جائے۔ اورنگزیب شاہ میر نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو میں پلیئر پینل گروپ کے لیڈ اور امیدوار کی حیثیت سے قانونی چار ہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

اسپورٹس سے مزید