• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی نظام کو فرسودہ کہنے والے امن کے قیام میں رکاوٹ ہیں،معتبرین

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان کے قبائلی معتبرین نے کہا ہے کہ قبائلی جرگے اور روایات فوری انصاف کا موثر ذریعہ ہیں، صدیوں پرانے تنازعات کا پرامن تصفیہ آج بھی جرگے کےذریعے ممکن ہے ان خیالات کا اظہار قلندرانی قبیلے کے نو منتخب ٹکری آصف جان قلندرانی کی دستاد بندی کے موقع پر سردار علی محمد قلندرانی ،ٹکری میر آصف قلندرانی ٹکری ظہور احمد قلندرانی ملک عطا محمد قلندرانی،میر ہزار خان سمالانی ،میر ناصر قمبرانی، ندیم مراد قلندرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ انصاف تک جلد رسائی کا موثر نظام وقت کا تقاضہ ہے، قبائلی نظام کو فرسودہ کہنے والے ہی دراصل پرامن معاشرے کے قیام میں رکاوٹ ہیں فوری انصاف ہر ایک کی ضرورت ہے بلوچستان کے باشعور لوگ اپنے قبائلی معترین پر اعتماد کرتے ہوئے بزرگوں کی روایات کوجاری وساری رکھیں، اس موقع پر کورونا کی وبا کے خاتمے اور ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی، دستار بندی کے بعد شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
تازہ ترین