آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کشمیر گلوبل کونسل کل دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منائے گی

ٹیکساس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جنگ/جیو) ‎ کشمیر گلوبل کونسل کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری شہری یوم شہداے کشمیر نہایت عقیدت و احترام سے منایں گے ۔ 13 جولائ 1931 کے دن عظیم شہداے کشمیر کی قربانیوں کی یاد میں پروگرام کونسل کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے ۔ امریکا سے کونسل کی ترجمان ڈا کٹر حمیرہ گوہر نے اس دن کی اہمیت کوبیان کرتے ہوئے کہا 13 جولائی 1931 کا دن ان انقلاب پسندوں کی ہمت اور بہادری کی یاد دلاتا ہےجنہوں نے آمرانہ حکمرانی کے خلاف مزاحمت کی اورہمارے سیاسی اور شہری حقوق کے تحفظ کےلئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ‎ان عظیم بہادروں کی یاد میں ریاست میں دعائیہ تقریبات ہونگی، اس سال کورونا کی وبا کو مدنظر رکھتےہوے قواعد کے مطابق تقریبات منعقد ہونگی۔

دنیا بھر سے سے مزید