• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

  اماراتی ایئرلائن کےمزید 9 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا عندیہ

 ابوظبی (جنگ نیوز)اماراتی فضائی کمپنی نے کورونا وائرس کے دوران مزید 9 ہزار ملازمین کو رخصت کرنے کا عندیہ دے دیا۔اے ایف پی کے مطابق مزید 9 ہزار ملازمین کو رخصت کرنے کا مطلب ہوا کہ فضائی کمپنی مجموعی طور پر 15 فیصد ملازمین کو برطرف کردے گی۔حال ہی میں اماراتی فضائی کمپنی نے 157 شہروں میں سے 58 شہروں کے لیے محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن شروع کیا ہے۔اس ضمن میں فضائی کمپنی کے صدر ٹم کلارک نے کہا کہ ʼاس سے قبل کمپنی کو محدود پیمانے پر فعال ہونے میں 4 برس لگ گئے تھے۔کلارک نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایئر لائن نے اپنے عملے کا دسواں حصہ پہلے ہی رخصت پر بھیج دیا تھا اور اب مزید کچھ لوگوں کو فارغ کرنا پڑے گا جو تقریباً 15 فیصد تک ہوسکتا ہے۔کمپنی کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایئر لائن کے پاس اس رپورٹ میں اضافہ کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے کہا ہے کہ وبائی امراض کے نتیجے میں ایئر لائنز کو سالانہ 84 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہےجو اس صنعت کی تاریخ کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔
تازہ ترین