آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹرمپ نے بالآخر ماسک پہن لیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قسم توڑ دی اور بالآخر کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے ماسک پہن ہی لیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پہلی بار چہرے پر ماسک پہن کر عوام کے سامنے اس وقت اینٹری دی جب وہ میری لینڈ کے ملٹری اسپتال میں زیرِ علاج فوجیوں اور فرنٹ لائن طبی عملے سے ملاقاتیں کر رہے تھے۔

عوام کو وبا سے بچاؤ کی ترغیب نہ دینے اور عوامی اجتماعات میں ماسک نہ پہننے پر امریکی صدر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں تھے۔

ادھر امریکی ریاست فلوریڈا میں ایس او پیز کے تحت 2 تھیم پارک کھول دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 66 ہزار 528 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے باعث مزید 760 اموات واقع ہوئی ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 403 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 55 ہزار 646 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: دنیا میں کورونا کیسز 12847288، اموات 567734

کورونا وائرس کے امریکا میں 17 لاکھ 27 ہزار 797 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 819 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار 446 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 47 ہزار 288 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 67 ہزار 734 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 47 لاکھ 96 ہزار 308 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 794 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 74 لاکھ 83 ہزار 246 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید