• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خزانے کو 34 کروڑ کا نقصان، 22 کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس گرفتار

قومی خزانے کو 34 کروڑ کا نقصان ،22 کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس گرفتار


قومی خزانے کو 34 کروڑ روپے نقصان پہنچانے پر 22 درآمد کنندگان کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق ملزمان نے ایرانی سیب منگوائے اور ڈیوٹی افغانی سیبوں کی مد میں ادا کی۔

واضح رہے کہ افغانی سیب پر ڈیوٹی 10 فیصد اور ایرانی سیب پر ڈیوٹی 20 فیصد ہے۔

کسٹمز کے مطابق 5 امپورٹرز کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین