• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کو بہن کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے رہا کیا جائے، بیرسٹر نواب بابر خان

یہ بھی دیکھئے: نصیرآباد میں میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے احتجاج


لندن، لوٹن اور ملٹن کینز رہنما بیرسٹر نواب بابر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کو بہن کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میر شکیل الرحمٰن کو  ہمشیرہ کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

کوآرڈی نیٹر کشمیر سالیڈیریٹی چوہدری قربان نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو بہن کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی صاحبزادی اور ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی بہن انتقال کرگئیں تھیں۔

میرشکیل الرحمٰن کی بہن کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور لندن کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

یاد رہے کہ  3 ماہ قبل میر خلیل الرحمٰن کے بیٹے اور میر شکیل الرحمٰن کے بھائی اور جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان بھی انتقال کر گئے تھے۔

خیال رہے کہ میر شکیل 34 سال پہلےخریدی گئی پراپرٹی کے معاملے پر کرپشن کے جھوٹے الزامات میں تقریباً 4 ماہ سے قید میں ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی طور پر انہیں گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ حال ہی میں ان درخواست ضمانت بھی مسترد کردی گئی تھی۔

تازہ ترین